ن لیگ سے ملک و قوم کے مفاد میں اتحاد کیا: میاں آصف

ن لیگ سے ملک و قوم کے مفاد میں اتحاد کیا: میاں آصف

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ ( ن) سے ملک و قوم کے مفاد میں اتحاد ہے اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ ہم ذاتی مفادات نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں گے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو کرپشن مہنگای بیروزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں کیونکہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز پارٹی دفتر میں ملک عبدالقیوم کی قیادت کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کومایوسی اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -