صدراوروزیراعظم ماورائے آئین اقدام نہیں کرسکتے۔حاجی حنیف

صدراوروزیراعظم ماورائے آئین اقدام نہیں کرسکتے۔حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ صدراوروزیراعظم کے پاس ماورائے آئین اقدام کرنے کامینڈیٹ اورجواز نہیں ہے۔وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کی آئین بارے معلومات درست نہیں لہٰذا وہ اس کی تشریح کے نام پرقوم کوگمراہ نہ کریں ۔حکمرانوں نے اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے آئین کوموم کی ناک بنا لیا ،تاہم ارباب اقتدار کے ہاتھوں مسلسل آئین شکنی کے نتیجہ میں پاکستان کو متعدد بحرانوںکاسامنا ہے ۔عدلیہ کوآئین کی تشریح کرنے کااختیار حاصل ہے ،اتحادی حکمران یہ اختیار سلب یا اس سے انکار نہیں کرسکتے ۔اپنے ایک بیان میں حاجی محمد حنیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی ومعاشی عدم استحکام اتحادی حکمرانوں کی کرپشن اورہٹ دھرمی کانتیجہ ہے ۔زرداری لیگ اوراس کے اتحادیوں نے پونے پانچ سال میں ایک بار بھی قومی مفادات کی حفاظت کیلئے سٹینڈ نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کاکردارمیر جعفر اورمیرصادق سے بدتر ہے ،ان کی رضامندی اورملی بھگت کے بغیر امریکہ ہمارے شہروں اورمعصوم بچوں سمیت بیگناہ شہریوں کوڈرون حملوں کانشانہ نہیں بناسکتا۔ڈرون حملوں کیخلاف اتحادی حکمران نام نہاداحتجاجی بیانات دے کرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔