بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کی تعداد میں کمی عندیہ دیدیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کی تعداد میں کمی عندیہ دیدیا

  

سرینگر(آن لائن) بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر نے فوج کی تعداد میں نمایاں کمی لانے کا عندیہ دیتے ہوئے سکیورٹی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور یقین دلایا ہے کہ ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لئے فوج حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ہمراہ اپنے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر سرینگر میں سکیورٹی جائزہ سے متعلق ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بھارتی وزیر دفاع نے اپنی آمد کے بعد کنٹرول لائن کا بھی دورہ کیا اور اوڑی سیکٹر میں تعینات جوانوں و افسران سے ملاقات کی ۔انہیں کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال ،سرحد پار دراندازی اور فوج کی طرف سے دراندازی کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔اے کے انتھونی نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر خوشی کا اظہار کیا ۔بعد ازاں انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہرا اور وزیراعلی عمر عبد اللہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں ریاست کی مجموعی سیاسی وسکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -