جامعہ نعیمیہ میں راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس

جامعہ نعیمیہ میں راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانار اغب حسین نعیمی کی زیر صدارت جامعہ نعیمیہ میں اجلاس منعقدہوا جس میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ذیاتیوں کے حوالے سے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں او آئی سی کو مردہ گھوڑا قرار دےتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اگر او آئی سی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نارواسلوک کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہیں کر سکتی تو او آئی سی کے وجود کی امت مسلمہ کو کوئی ضرورت نہیں ہے اجلاس میں کہا گیا کہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم فوری طور پر برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اگر ایسانہ کیا گیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی مولاناراغب حسین نعیمی نے اجلاس میںاپنے مزید بیان میں کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور رہے گالہذا پاکستانی عوام کی ہمددریاں برما کے مسلمانوںکے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -