تین ہندووں کا اغواء، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ طلب کر لی

تین ہندووں کا اغواء، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ طلب کر لی

  

 کوئٹہ (آئی این پی ) وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کراچی قومی شاہراہ پر تین ہندوﺅں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلی نے انتظامیہ کو اے اور بی ایریا کی تخصیص سے مبرا قرار دیتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ اغوا کاروں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کی باحفاظت بازیابی عمل میں لائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -