یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(وقائع نگار)نائب وزیراعظم پرویز الٰہی اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب قرار پاجانے کے باعث یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا تھیلا کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قرار پا گیا ہے جس کے تحت فلور ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا تھیلا کی سپلائی جاری کر دی ہے، گزشتہ روز پرویز الٰہی کے ساتھ وفد میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما میاں ریاض،ملک طاہر، چودھری جاوید اورخواجہ سلیم سمیت مسلم لیگ (ن)لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر موجود تھے، اس موقع پر نائب وزیراعظم، پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے مزید سبسڈی دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -