ماڈل ٹاﺅن میں 15 لاکھ، گڑھی شاہو میں 14 لاکھ مالیت کا ڈاکہ

ماڈل ٹاﺅن میں 15 لاکھ، گڑھی شاہو میں 14 لاکھ مالیت کا ڈاکہ

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے پرویز احمد کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر15لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،گڑھی شاہو میں ڈاکوﺅں نے علاﺅالدین کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر14لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،گلشن اقبال میں ڈاکوﺅں نے ایاز احمد کے گھر میں ڈاکوﺅں نے10لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،باٹاپور میں ڈاکوﺅں نے یوسف کے گھر میں9لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،نوانکوٹ میں ڈاکوﺅں نے حاجی الیاس کے گھر میں 7لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان، گرین ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے مجتبی کے گھر میں 4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوﺅں نے مبشر کے گھر میں2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،شادباغ میں ڈاکوﺅں نے دودھ فروش 3دکانوں سے9لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون،گجر پورہ میںڈاکوﺅں نے اسلم اور اسکی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ اور موبائل فون،اسلام پورہ میںڈاکوﺅں نے شاہداور اسکی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ اور موبائل فون،مصطفی آباد میں ڈاکوﺅں نےیاسین اور اسکی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر2لاکھ اور موبائل فون،شالیمار میں ڈاکوﺅں نے منیر احمد اور اسکی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر2لاکھ اور موبائل فون،مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے احسان سے45ہزار اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے38ہزار اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے شریف گجر سے45ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔لیاقت آباد میں ادریس احمد کے گھر میں 4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی اور دیگر سامان، اچھرہ میں دلاور کے گھر میں اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔سول لائنز میں عباس، مصری شاہ میں حماد، قلعہ گجر سنگھ میں عابد، سمن آباد میں محمود، اسلام پورہ میں شہباز کی موٹر سائیکلیں جبکہ اقبال ٹاﺅن میں ندیم، گارڈن ٹاﺅن میں رفیق، کوٹ لکھپت میں اعجاز احمد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -