باغبانپورہ 22 سالہ نوجوان کے گلے میں ڈور پھر گئی، حالت نازک

باغبانپورہ 22 سالہ نوجوان کے گلے میں ڈور پھر گئی، حالت نازک

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ22سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیاجبکہ متعلقہ ایس ایچ او واقع کے چار گھنٹے بعد بھی لاعلم رہا۔تفصیلات کے مطابق بیگم پورہ کا رہائشی اویس محمد افطاری سے کچھ دیر قبل اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ کراﺅن شادی ہال کے قریب اچانک اسکی گردن پر تیز ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر سڑک پر گرگیا اویس کو فوری طور پر سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دوسری طرف ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا سے جب چارگھنٹے بعد بھی واقعہ کے بارے معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایسا کوئی واقعہ انکے علاقہ میں نہیں ہوا ۔یاد رہے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب متعدد بار یہ احکامات جاری کرچکے ہیں کہ گردن پر ڈور پھرنے کا کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی لیکن بااثر ایس ایچ اوز اپنے آپ کو بچانے میں ہربار کامیاب ہوجاتے ہیں ۔اویس کے لواحقین نے سروسز ہسپتال کے باہر ایس ایچ او باغبانپورہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ علاقہ میں سرعام پتنگ بازی معمول کی بات بن چکی ہے لیکن پولیس انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی۔

مزید :

صفحہ آخر -