فیکٹری ایریا،چھابڑی والوں سے جگا لینے والا شہریوں کے ہاتھوں قتل

فیکٹری ایریا،چھابڑی والوں سے جگا لینے والا شہریوں کے ہاتھوں قتل

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں غریب خوانچہ فروشوں سے جگا لینے والے بدمعاش کو شہریوں نے چھریوں کے پے درپے وارکر کے قتل دیا جبکہ مرنے والے بدمعاش اور اسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق کاہنہ شالیمار ٹاﺅن کا رہائشی جاوید عرف جیدا فیکٹری ایریا کے علاقہ پل بندیاں والہ مدینہ والا بازار میں سبزی فروشوں اور دوسری دکانوں والوں سے جگا وصول کرتا تھا گزشتہ رات بھی وہ علاقہ میں رقم وصول کرنے آیا جہاں دکانداروں اور خوانچہ فروشوں سے تلخ کلامی کے بعد جاوید اور اسکے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے ایک دکاندار شہباز سمیت تین راہگیر زخمی ہوگئے جس پر شہریوں نے مشتعل ہوکر جاوید کو قابو کرنے کے بعد چھریوں کے پے درپے وار کرکے اسے قتل کردیا پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروادی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے تاہم پولیس نے تاحال کوئی قانونی کاروائی نہیں کی۔

مزید :

صفحہ آخر -