شیخوپورہ ‘ پاکستان کے بیورو چیف ارشد شیخ کے والد انتقال کرگئے

شیخوپورہ ‘ پاکستان کے بیورو چیف ارشد شیخ کے والد انتقال کرگئے

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) روزنامہ” پاکستان “کے بیوروچیف محمد ارشد شیخ ، سینئر صحافی ڈاکٹر جمیل اختر شیخ ، ڈاکٹر نعیم اختر شیخ اور بابر شہزاد شیخ کے والد محترم شیخ محمد صدیق مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نماز جنازہ جناز گاہ داتا شاہ جمال میں ادا کی گئی جس میں آر پی او شیخوپورہ چودھری ذوالفقار احمد چیمہ، ڈی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف،انچارج انویسٹی گیشن مخدوم قیصر بشیر، ایڈیشنل ایس پی جہانزیب خان ، اے ایس پی ڈاکٹر محمد اقبال، ڈی ایس پی سٹی قدوس بیگ، سابق و حاضر ارکان اسمبلی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں، سابق ناظمین و نائب ناظمین، صحافیوں، وکلائ، تاجروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدازاں میت انکے آبائی علاقہ علی پور روانہ ہوگئی جہاں رات 9بجے بعد از ادائیگی نماز جنازہ مرحوم کو مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔دریںاثناضلع بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں ، عوامی و سماجی حلقوں ، تاجر، وکلاءاور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات ممبران اسمبلی رانا تنویر حسین ، میاں محمد جاوید لطیف، سردار عرفان ڈوگر، رانا افضال حسین، پیر اشرف رسول شاہ، رانا تنویر احمد ناصر ایڈووکیٹ، حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ذمرد یاسمین رانا، ضلعی صدر (ن) لیگ محمد عارف خان سندھیلہ، امجد نذیر بٹ، ملک منور حسین کھوکھر، ملک عابد حسین کھوکھر، حاجی محمد رفیق گجر، حاجی محمد اسحاق مغل، چودھری عبدالستار طاہر ورک، میاں شہزاد انور، منظر سعید چھینہ، بیش قمر ڈار، چوہدری شفقت کجر، میاں محمد شفیق اشرفی، قیصر لیاقت ملہی، محمد اکرم سرہندی ، الحاج ملک اسلم بلوچ،چودھری شاہنواز سرائ، انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد اشرف گھمن، عرفان مشتاق، سردار سرور ڈوگر، ملک وارث ڈوگر، شاہجہان لودھی، ملک سرفراز کھوکھر، چوہدری فیض الرسول گجر، چوہدری معراج خالد گجر، ملک اشتیاق احمدڈوگر، چوہدری صفدر ساہی، چوہدری علی احمد صابر، خان عباس خان، شیخ محمد اعجاز، شیخ محمد احسان، چودھری کاشف نعمت ایڈووکیٹ سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے قومی اخبار کے بیوروچیف محمد ارشد شیخ ، سینئر صحافی ڈاکٹر جمیل اختر شیخ ، ڈاکٹر نعیم اختر شیخ اور بابر شہزاد شیخ کے والد محترم شیخ محمد صدیق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -