اسامہ کے زیر استعمال گھر کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا

اسامہ کے زیر استعمال گھر کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (ثناءنیوز ) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے زیر استعمال گھر کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا خیبر پختونخوا حکومت نے 15 روز قبل ایک اشتہار دیا تھا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اسامہ بن لادن کے زیر استعمال رہنے والے گھر کی چھ کنال 13 مرلے زمین کا کوئی دعویدار ہے تو وہ سامنے آئے ورنہ اشتہار کی مدت ختم ہونے کے بعد زمین کو صوبہ خیبر پختونخوا کی ملکیت میں منتقل کر دیا جائے گا کسی بھی دعویدار کے سامنے نہ آنے کے بعد اب اگلے چند روز کے اندر گھر کی اراضی صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے نام انتقال کر دی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -