خیبر پی کے،دوہری شہریت والے افسروں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو ارسال

خیبر پی کے،دوہری شہریت والے افسروں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو ارسال

  

پشاور ( آن لائن)خیبرپختونخوا میں دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران کو ملازمت سے نااہل قرار دینے کے حوالے سے تفصیلات وفاق کو ارسال کردی گئی ہے دوہری شہریت رکھنے والے اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے واقعہ کے بعد وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہے صوبائی محکموں میں تعینات سرکاری افسران اور ملازمین جو کہ دوہر ی شہریت کے حامل ہیں کی چھان بین مکمل ہو ئی تھی انہیں نا اہل قرار دینے کے لئے تفصیلات کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ مختلف صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کو پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے حکام بھی تفصیلات فراہم کرینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی محکموں کے دوہری شہریت کے افسران اور ملازمین کی تفصیلات اکھٹی کرنے کے علاوہ وفاقی محکموں کے خیبر پختونخوامیں تعینات افسران اور ملازمین کی تفصیلات بھی اکھٹی کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -