نیٹو سپلائی کی بحالی کے باوجود سیکورٹی تحفظات موجود ہیں ،میاں افتخار

نیٹو سپلائی کی بحالی کے باوجود سیکورٹی تحفظات موجود ہیں ،میاں افتخار

  

پشاور (خبر نگار )خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی سیکورٹی پر تحفظات دور نہیں کئے جارہے اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ذمہ دار نہیں ہوں گے یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کی انہوں نے کہا کہ اسو قت صورتحال یہ ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ نے دہشت گردی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ہم نے وفاق سے اس سلسلے میں رابطہ کرتے ہوئے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -