لاپتہ افراد کے معاملے پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

لاپتہ افراد کے معاملے پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  

 اسلام آباد(ثناءنیوز ) لاپتہ افراد کے معاملے پر مختلف جماعتوں کے اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی کی قائم 8 رکنی خصوصی کمیٹی کا کل( منگل کو ) کمیٹی کا اجلاس ہو گااور کمیٹی کے چیئر پرسن کا انتخاب ہو گا۔ کمیٹی مارچ 2012 ءمیں قومی اسمبلی کی متفقہ قرار داد کے تحت قائم ہوئی ہے ۔ انٹیلی جنس و سیکیورٹی اداروں کی ورکنگ کے بارے نئے ضابطے تجویز کرے گی ۔ اراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل ، مسلم لیگ (ق) کی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، انجنیئر خرم دستگیر خان ، نصیر بھٹہ ، ایم کیو ایم کے ساجد احمد ،اورجمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاءالرحمان شامل ہیں۔ کمیٹی لاپتہ افراد کے معاملے پر مختلف اقدامات تجویز کرے گی قانون سازی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی ۔ خصوصی کمیٹی کو لاپتہ افراد کے خاندانوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے ۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر اب سے ساڑھے چار ماہ قبل اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تحریک پر متفقہ قرار داد منظور کی گئی تھی ۔ کمیٹی نے اپنے قیام کے بعد دو ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرنی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -