منموہن اسلام آباد آنے کیلئے پاکستان میں عام انتخابات کے اعلان کے منتظر ہیں :برطانوی اخبار

منموہن اسلام آباد آنے کیلئے پاکستان میں عام انتخابات کے اعلان کے منتظر ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن/اسلام آباد(اے پی اے )پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا دورہ پاکستان دعوت کا فیصلہ پاکستان کی سیاسی صورت حا ل اور کرشنا کے ستمبر میں دورہ اسلام آباد کے نتائج پر منحصر ہو گا.برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو رواں برس کے آخر پر ممکنہ دورے کا فیصلہ ان کے ہم منصب وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف عہدے پربرقرا ررہنے کے علاوہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دورہ پاکستان سے نتائج پر منحصر ہوگا .بھارتی حکام من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان کے فیصلہ کرنے کے لئے پاکستان میں عام انتخابات کے اعلان کے انتظار میں ہیں.اخبار کے مطابق پاکستان میں آئندہ انتخابات مارچ 2013میں متوقع ہیں.انتخابات کے اعلان سے ملک میں سیاسی افراتفری پیدا ہوسکتی ہے.ذرائع کا کہنا ہے من موہن سنگھ کے دورے کا فیصلہ ہمسائے ملک کی سیاسی صورت حال کو دیکھ کر کیا جائے گا. صدر آصف علی زرداری نے دوطرفہ باہمی بات چیت اور 28نومبر کو گرو نانک کی سالگرہ اور ان کے آبائی گاویں گاہ کو دورہ کرنے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر منموہن سنگھ کو مدعو کیا ہے.ذرائع کے مطابق اگر من موہن سنگھ کے دورے کا فیصلہ کیا گیا تو وہ پاکستانی صدر زرداری کے بھارتی دورے کی طرح انتہائی مختصر ہو گا. منموہن کے لئے سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی.یہ واضح ہے کہ 7سے9ستمبر کو کرشنا کا دورہ اسلام آباد کی نتائج کی بنیاد ایک مختصر نوٹس پر من موہن سنگھ کے پاکستان کے دورے پر فیصلہ لیا جائے گا .

مزید :

صفحہ اول -