وزیراعلیٰ پنجاب کے میٹرو بس سروس منصوبے کے دورے کی جھلکیاں

وزیراعلیٰ پنجاب کے میٹرو بس سروس منصوبے کے دورے کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


٭وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے میٹرو بس سروس کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اپنے دورے کا آغاز علی الصبح پونے چھ بجے کیا۔٭وزیراعلیٰ پنجاب دورے کے شروع میں فیروزپور روڈ پر یوحنا آباد گئے اورانہیں پہلی بریفنگ لاہور برج پر ڈی جی، ایل ڈی اے نے دی۔
٭نیازی شہید چوک سے ہوتے ہوئے آزادی چوک پراپنے دورے کا اختتام کیا اور ایک اجلاس کی صدارت کی۔
٭دو گھنٹے سے زائد مےٹربس پراجےکٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔
٭وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے کے بارے میں 6مختلف مقامات پربریفنگ دی گئی۔
٭ منصوبے کے اکثر مقامات پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
٭دورے کے دوران کسی ایک مقام پر بھی ٹریفک کو نہیں روکاگیا۔
٭وزیراعلیٰ کو جب لاہور برج پر بریفنگ دی جارہی تھی تو پل سے گزرنے والی بس کے مسافروں نے ” شہبازشریف زندہ باد۔۔۔شہبازشریف زندہ باد “کے نعرے لگائے۔
٭وزیراعلیٰ پنجاب نے قذافی سٹےڈےم سے قرطبہ چوک تک کے حصے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
٭وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کے سامنے ایمبولینسوں کے گزرنے کے راستے فی الفور بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ اول -