عام انتخابات وقت پر ہونگے آئندہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا :صدر زرداری

عام انتخابات وقت پر ہونگے آئندہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا ...

  

خیر پور (خصوصی نامہ نگار‘مانیٹرنگ ڈیسک ‘ آن لائن‘ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بھی ان کی حکومت ہو گی وہ خود پنجاب میںجا کر بیٹھیں گے جبکہ اگر وہ چاہتے تو شریف برادران پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی جنگ جاری رہے گی تاہم دھاندلی کی سیاست نہیں چاہتے اور انتخابات شفاف ہوں گے۔ خیرپور میں مقامی لوگوں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بھٹو کا روحانی بیٹا سمجھتے ہیں جبکہ بھٹو صاحب اور بی بی شہید کو سیاست کرتے دیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ سیاست کیسے ہوتی ہے اسی لیے خواتین کو فعال کرنے کے لیے قانون سازی کی تاکہ کل کو خواتین بھی مردوں کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون سے حکومت بنائی اور جنہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو ان سے چھینا انہیں تحفے میں جیالا دے دیا ۔ صدرکا کہنا ہے کہ دنیاءکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور عالمی معیشت کی وجہ سے پاکستانی معیشت کی صورتحال بہتر نہیں رہی ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک نئی سیاست آرہی ہے جس پر ان کی نظر ہے تاہم کچھ نئے سیاستدانوں کی سیاست صرف ٹی وی تک ہی محیط ہے۔ دریں اثنا کوٹ ڈی جی میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان اور سابق صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صدرپاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مےں نے جےل مےں جوگرمی برداشت کی وہ موسمی گرمی سے کم نہےں، مےں جانتا ہوں عوام لوڈ شےدنگ سے پرےشان ہےں اور عوام کی ےہ پرےشانی جلد ختم ہوجائے گی۔ اس موقع پروزےر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے ۔صدر نے کہاکہ آئندہ انتخابات صاف شفاف ہوں گے ،سندھ پےپلزپارٹی کا قلعہ ہے پےپلزپارٹی کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے کارکنوں کی پارٹی کے لئے قربانےاں ناقابل فراموش ہےں کارکنوں کی قربانےوں کی وجہ سے پارٹی کا سر فخر سے بلند ہے ، کارکنوں کی قربانےوں کو نظر انداز نہےں کےا جاسکتا ۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مزےد کہا کہ بےرونی سرماےہ کاری کی وجہ سے سندھ مےں سرماےہ کاری ہورہی ہے جس سے سندھ کی اقتصادی معاشی صورتحال بہتر ہوگی انہوںنے کہا کہ ہم بنےادی مسائل بےروزگاری جےسے اہم مسائل کا خاتمہ کررہے ہےں جس سے ملک اور سندھ مےں خوشحالی آئے گی عوام کے بنےادی مسائل حل کئے جارہے ہےں، انہوںنے کہا کہ سندھ مےں بڑے بڑے مےگا پراجےکٹس پر کام جاری ہے اور بہت سے پراجےکٹ مکمل کر لئے گئے ہےںان پراجےکٹس سے سندھ مےں ترقی آرہی ہے خوشحالی آرہی ہے ۔صدر نے کہا کہ مےں جانتا ہوں عوام لوڈشےدنگ سے پرےشان ہےں عوام کی ےہ پرےشانی جلد ختم ہوجائے گی۔ اگلے انتخابات مےں پےپلزپارٹی اقتدار مےں آئے گی اور پنجاب کا وزےر اعلیٰ بھی پےپلزپارٹی کا ہوگا عوام کا پےپلزپارٹی پر اعتماد ہے آئندہ انتخابات صاف شفاف ہوں گے،اس سے قبل سابق صوبائی وزےر داخلہ منظور حسےن وسان اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے انہےں خےرپور،کوٹ ڈےجی اور سندھ کے مسائل سے آگاہ کےا ۔علاوہ ازےں آصف علی زرداری نے نواب وسان گا¶ں مےں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے جےل مےں جوگرمی برداشت کی وہ اس موسمی گرمی سے کسی صورت کم نہےں ہم مفاہمت کی سےاست چاہتے ہےں ، منتخب نمائندے عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرےں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غرباءاور مستحقےن کی مدد کی جارہی ہے۔صدرزرداری کا کہنا تھاکہ وہ بھٹو کے روحانی بیٹے ہیں خدا ایمان دے اور قبر تک دے۔کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ یہ نوکریوں کی پارٹی نہیں سیاست ہمارے لیے عبادت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو تمام خطرات سے آ گاہ کر دیا تھا وہ خطرات کے باوجود عوام میں واپس آ ئیں۔ عوام کےلئے اپنی جان قربان کرنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ جاری رہے گی،ہماری مفاہمت کی سیاست سے مخالفین بوکھلاگئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -