پرندے نے طیارے کے "پر"کاٹ دیے

پرندے نے طیارے کے "پر"کاٹ دیے
پرندے نے طیارے کے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لینڈنگ کے دوران پرندا ٹکرانے کے بعد قومی ایئرلائن کو طیارے کو گراﺅنڈ کردیا گیا ہے تاہم پرواز کو بحفاظت اُتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 786کے ساتھ لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکراگیاجس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا یا تا ہم پرواز کو بحفاظت بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو شدید نقصان پہنچنے پر گراﺅنڈ کردیا گیا ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں پرندہ ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -