بھارت : چلتی ریل گاڑی میں آتشزدگی ، 47مسافر جاں بحق

بھارت : چلتی ریل گاڑی میں آتشزدگی ، 47مسافر جاں بحق
بھارت : چلتی ریل گاڑی میں آتشزدگی ، 47مسافر جاں بحق

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرین میں آگ لگنے سے 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔    بھارتی میڈیا کے مطابق چلتے ہوئے تامل ناڈو ایکسپریس کی ایک بوگی میں نیلور کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی جس کے کچھ دیر بعد ٹرین کو روک لیاگیا۔ آتشزدگی کے وقت سلیپر میں 72 مسافر سوار تھے جوآگ لگنے کے وقت سورہے تھے۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں ۔  ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔  رپورٹ کے مطابق اب تک ہلاکتوں کی تعداد47ہوگئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -