رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوئی گیس حکام نے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق عاصم نذیر پراپنی ٹیکسٹائل مل گیس کی چھٹی کے دن زبردستی چلانے کا الزام ہے اور اطلاع ملنے پر ٹیم کنکشن منقطع کرنے گئی تو عاصم نذیر کے محافظوں نے روک دیا ۔ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ معاملہ وزیراعظم اور صدر کے نوٹس میں دے دیا گیا ہے۔