ایفیڈرین سکینڈل : علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایفیڈرین سکینڈل : علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں ...
ایفیڈرین سکینڈل : علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایفیڈرین سکینڈل میں عدالت نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میںچھ اگست تک توسیع کر دی ہے جبکہ دونوں ملزمان کو یکم اگست کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر دونوں ملزمان یکم اگست کو شامل تفتیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت منسوخ کر دی جائے گی ۔عدالت نے علی موسیٰ اور محدوم شہاب کو آج شام تک بیان قلمبند کرانے کی ہدایت بھی کر دی تاہم وعدہ معاف گواہ رشید جمعہ اور رضوان نے درخواست ضمانت واپس لے لیں ہیں۔

سماعت کے دوران اے این ایف کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مزید تفتیش کے لیے درکا ر نہیں تاہم تعاون نہیں کر رہے ۔

مزید :

راولپنڈی -