عدالت نے پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار چار ملزمان کو بری کر دیا

عدالت نے پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار چار ملزمان کو بری کر دیا
عدالت نے پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار چار ملزمان کو بری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاسپورٹ سکینڈل میں گرفتار چار ملزمان کو عدالت نے رہا کر نے کا حکم دے دیا ہے۔ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کی طرف سے عدالت میں اپنی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان ملزمان کا تفتیش کے دوران پاسپورٹ سکینڈل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا جبکہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں لہٰذا عدالت اگر ان ملزمان کو رہا کرنا چاہے تو ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت سے رہائی پانے والے ملزمان میں آصف ، واصف ، غفار اور فہیم شامل ہیں جن میں سے دو کا نادرا آفس اور دو کا پاسپور ٹ آفس سے تعلق ہے ۔ ایف آئی اے کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ پاسپورٹ سکینڈل کا اصل مجرم محمد علی اسد ہے جس کے خلاف جعل سازی کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -