رمضان کے دوسرے عشرے کے لیے حکومتی تحفہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

رمضان کے دوسرے عشرے کے لیے حکومتی تحفہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ...
رمضان کے دوسرے عشرے کے لیے حکومتی تحفہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7.67روپے ، مٹی کے تیل میں 4.49 روپے،لائٹ ڈیزل 4.64روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.58روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس پر وزارت پٹرولیم کل حتمی فیصلہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس کا اطلاق کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں چھ ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرناپڑا۔

مزید :

بزنس -