سعودی عرب میں سرعام سگریٹ پینے والوں کوسزاملے گی

سعودی عرب میں سرعام سگریٹ پینے والوں کوسزاملے گی
سعودی عرب میں سرعام سگریٹ پینے والوں کوسزاملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی میں سرکاری دفاتر ریسٹورنٹ، کافی شاپس، سپر مارکیٹس، شاپنگ مال سمیت اہم عوامی مقامات پر کوئی بھی شخص سگریٹ نوشی نہیں کرسکے گا جبکہ شیشہ پینے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی سے متعلق عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی شخص کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ اقدام انسانی صحت کے فائدے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -