چھیاسٹھ فیصد بجلی پنجاب میں استعمال ہورہی ہے:کائرہ

چھیاسٹھ فیصد بجلی پنجاب میں استعمال ہورہی ہے:کائرہ
چھیاسٹھ فیصد بجلی پنجاب میں استعمال ہورہی ہے:کائرہ

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے (ن)لیگ کے ارکان اسمبلی ڈنڈا بردار جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں حالانکہ چھیاسٹھ فیصد بجلی پنجاب میں استعما ل ہو رہی ہے۔مظفر گڑھ تھرمل پاور سٹیشن پر وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لوگ شرارتوں کے ذریعے صوبوں کو لڑانے کی غلطی کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت قوم کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر ہرگز کمراہ نہیں ہونے دے گی۔ میاں شہباز شریف سات سو میگا واٹ کا ڈھنڈورا مچا رہے ہیں حالانکہ پنجاب بجلی کو چھیاسٹھ فیصد پہلے ہی استعما ل کر رہا ہے تاہم اسکے باوجود صوبوں کے تحفظات دور کریں گے لیکن شہباز شریف کی جانب سے جاگ پنجابی جاگ جا تاثر دینا غلط ہے۔ وزیر احمد مختار نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ نیوز کانفرنس کے اختتام پر دونوں وفاقی وزراء نے مظفر گڑھ تھرمل پاور سٹیشن کا دورہ کیا اور اٹھارہ سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں لانے کے لیے جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔

مزید :

بزنس -