پاکستان 24اگست کو آئی ایم ایف کی قسط اداکرے گا

پاکستان 24اگست کو آئی ایم ایف کی قسط اداکرے گا
پاکستان 24اگست کو آئی ایم ایف کی قسط اداکرے گا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کو قرض واپسی کے سلسلے میں چوتھی قسط کی ادائیگی 24 اگست کو کرے گا۔سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق چوتھی قسط دو سو اٹھاون اعشاریہ چار ملین ایس ڈی آر ہوگی جو چالیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ بنے گی تاہم حتمی مالیت دس اگست کو ڈالر کے ریٹس پر منحصر ہوگی۔پاکستان اس سے قبل آئی ایم ایف کو قرضہ واپسی کے سلسلے میں کامیابی سے تین قسطیں ادا کرچکا ہے جن کی مالیت نوے کروڑ ڈالر سے زائد بنی تھی۔ پاکستان کو رواں مالی سال چار ارب ڈالر کے لگ بھگ کا قرض آئی ایم ایف کو واپس کرنا ہے۔

مزید :

بزنس -