اولمپکس کھیلوں کے غیرقانونی ٹکٹ بیچنے والے 29افراد گرفتار

اولمپکس کھیلوں کے غیرقانونی ٹکٹ بیچنے والے 29افراد گرفتار
اولمپکس کھیلوں کے غیرقانونی ٹکٹ بیچنے والے 29افراد گرفتار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پولیس نے اولمپکس گھپلوں کے غیر قانونی طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ٹکٹوں کی فروخت میں ملوث انتیس افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک ستاون سالہ جرمن مرد اور سلواکیہ کی تیس سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں ملزمان کو آٹھ اگست کو مشرقی لندن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بقیہ گرفتار افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے رقم بٹورنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

کھیل -