ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق،افغان طالبان شوری نے ملا منصور کو نیا امیرمنتخب کرلیا

ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق،افغان طالبان شوری نے ملا منصور کو نیا امیرمنتخب ...
ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق،افغان طالبان شوری نے ملا منصور کو نیا امیرمنتخب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان شوری نے ملا عمر کی جگہ ملا اخترمحمد منصور کو نیا امیرمنتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان شوری کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں ملا عمر کی جگہ نیا امیرمنتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ملا اخترمحمد منصور طالبان کے نئے امیر ہونگے جبکہ ان کے دو معاون ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق ایک معاون کا نام سراج الدین حقانی جن کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے انہیں خلفیہ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے جبکہ دوسرے معاون طالبان کے چیف جسٹس ہیں ان مجوزہ معاونین نے مری میں 7جولائی کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت بھی کی۔افغان طالبان شوری کے ذرائع سے جب پوچھا گیا کہ آیا ملا عمر کا انتقال ہو گیا جس کے باعث ملا منصور کو نیا امیر مقرر کیا جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم اس پہ بات نہیں کرتے ،نیا امیر مقرر کیا جا رہا ہے اس سے آپ خود ہی نتیجہ اخذ کر لیں۔واضح رہے کہ جولائی 2013میں ملا عمر کے انتقال کر جانے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ملا منصور تب سے طالبان کے قائم مقام امیر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب افغان طالبان نے پاکستان کو ملاعمر کی ہلاکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی ہے ۔