وہ ملک جس نے اپنے ہمسایہ ملک کی سالگرہ پر اسے پورے کا پورا پہاڑ تحفہ میں دینے کا فیصلہ کرلیا

وہ ملک جس نے اپنے ہمسایہ ملک کی سالگرہ پر اسے پورے کا پورا پہاڑ تحفہ میں دینے ...
وہ ملک جس نے اپنے ہمسایہ ملک کی سالگرہ پر اسے پورے کا پورا پہاڑ تحفہ میں دینے کا فیصلہ کرلیا

  

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے نے اپنے ہمسایہ ملک فن لینڈ کو اس کے 100ویں یوم آزادی پر ایک ایسا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے جو اس سے قبل شاید ہی کسی ملک نے دوسرے کو دیا ہو۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی حکومت کا کہنا ہے کہ ”ہم فن لینڈ کو آزادی کے 100سال مکمل کرنے پر سرحد پر واقع ایک پہاڑ تحفے میں دینے پر غور کر رہے ہیں۔“ ناروے کے وزیراعظم ایرنا سولبرگ کا کہنا تھا کہ ”فن لینڈ کو پہاڑ تحفے میں دینے کے معاملے میں کچھ رسمی مشکلات ہیں۔ میں نے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔“

’اس خوفناک زلزلے سے پورا برصغیر لرز اُٹھے گا، لاکھوں مارے جائیں گے‘ ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق اگر ناروے، فن لینڈ کو تحفے میں یہ پہاڑ دے دیتا ہے تو یہ فن لینڈ کا بلند ترین پہاڑ ہو گا۔یہ دراصل ہولڈیسوہکا (Halditsohkka) نامی پہاڑ ہے جو فن لینڈ اور ناروے کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کی ایک 1324میٹر بلند چوٹی فن لینڈ میں واقع ہے جو اس وقت فن لینڈ کی بلند ترین چوٹی ہے۔ ہولڈیسوہکا کی ہیلٹی نامی چوٹی ناروے میں واقع ہے جس کی بلندی 1365میٹر ہے۔ ناروے یہ چوٹی فن لینڈ کو تحفے میں دینا چاہتا ہے جس کے لیے اسے اپنا بارڈر 40میٹر پیچھے لانا پڑے گا۔اس کے بعد ہیلٹی فن لینڈ کی بلند ترین چوٹی بن جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -