میر پور: لیگی رہنما محمد نزیر انقلابی کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میر پور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد نزیر انقلابی کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد نزیر انقلابی کے بیٹے کی کار گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔برطانوی نوجوان عمر نزیر اپنے والد کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر نزیررات کو گھر سے نکلا اور پہاڑی علاقے میں اس کی کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تاہم اس کی لاش نکال کر ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔حادثہ بارش کے باعث کار سلپ ہونے سے پیش آیا۔