جلسے میں شیخ رشید ایسی چیز ہاتھ میں پکڑ لائے کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

جلسے میں شیخ رشید ایسی چیز ہاتھ میں پکڑ لائے کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے ...
جلسے میں شیخ رشید ایسی چیز ہاتھ میں پکڑ لائے کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سگار سے محبت سے تو سب ہی آگاہ ہیں لیکن وہ بھی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور جہاں بھی موقع ملتا ہے سگار نکال لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے میں بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں نواز شریف کے نا اہل ہونے پر شیخ رشید سپریم کورٹ سے باہر آئے تو آتے ہی سگار سلگا لیا۔ اسلام آباد لاک ڈاﺅن میں بھی جب وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر منزل مقصود پر پہنچے تو انہوں نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر بیٹھ کر سب سے پہلے سگار ہی سلگایا۔ آج بھی پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے میں شیخ رشید اپنے ساتھ سگار لانا نہیں بھولے اورجلسے کے دوران جب بھی موقع ملا سارے غم دھویں میں اڑا دیے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید : قومی


loading...