پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابی صورتحال سے متعلق اہم امور پر مشاورت

پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابی صورتحال سے متعلق ...
پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابی صورتحال سے متعلق اہم امور پر مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انتخابی صورتحال سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے، دوسری سیاسی جماعتوں سے روابط جاری ہیں تاکہ اسمبلی میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے مشاورت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک ہہنچائیں گے۔ایم ایم اے کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں یکجہتی موجود ہے اور ہم موجودہ انتخابی صورتحال کو آل پارٹیزکانفرنس کے سامنے رکھیں گے تاکہ اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابی صورتحال سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمرالزمان کائرہ موجود تھے۔

مزید :

قومی -