قائد اعظم ٹرافی،یو بی ایل کی جگہ نیشنل بنک کی ٹیم کی شمولیت کے امکانات روشن

قائد اعظم ٹرافی،یو بی ایل کی جگہ نیشنل بنک کی ٹیم کی شمولیت کے امکانات روشن

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو بی ایل کی جگہ نیشنل بنک کی ٹیم کو شامل کرنے امکانات روشن ہوگئے ایونٹ یکم ستمبر سے شروع ہورہا ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلدفیصلہ سے آگاہ کرے گا جبکہ اس سے قبل چار ٹیموں کے درمیان ایک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تجویز زیر غور تھی مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ توقع ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک کی نمائندگی کریں گے۔

ملک کے بڑے ڈپارٹمنٹ یو بی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کردیا ہے تاہم یوبی ایل کمپلکس میں چلنے والی اکیڈمی بدستور کام کرتی رہے گی۔ٹیم بند ہونے کے بعد ڈیڑھ درجن سے زائد کھلاڑی بے روز گار ہوگئے ہیں۔ نیشنل بینک نے اپنی کرکٹ ٹیم انتظامیہ میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جمیل احمد جو کرکٹ حلقوں میں ڈاکٹر جمیل کے نام سے مشہور ہیں انہیں دوبارہ کرکٹ ٹیم کی باگ دوڑ دی جارہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی