قومی بلائنڈ خواتین ملک کا نام روشن کریں گی:نفیس احمد

قومی بلائنڈ خواتین ملک کا نام روشن کریں گی:نفیس احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپوررٹر)قومی خواتین بلائنڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ نفیس احمد نے کہا ہے کہ قومی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پراپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔ پاکستان خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ رواں سال نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی، سال 2019ء میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل خواتین کے قوانین مرتب کرکے انہیں حتمی شکل دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پہلی مرتبہ ایبٹ آباد میں قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں ملک بھر سے 32 بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی۔ ملک میں خواتین کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جو کہ پی بی سی سی کا بڑا قدم ہے اور اب ان کھلاڑیوں کو آگے مواقع میسر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلائنڈ خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیوں کو بروئے لاتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔