ناقص انتظامات،بارش سے کھیلوں کے میدان پانی سے بھر گئے

ناقص انتظامات،بارش سے کھیلوں کے میدان پانی سے بھر گئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)شدید بارشوں کی وجہ سے کرکٹ سمیت کھیلوں کے دیگر میدان پانی سے بھر گئے آئے روز بارشوں کی وجہ سے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے کھلاڑی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

بارش ہونے کے بعد کئی کئی روز تک گراؤنڈ ز سے پانی نہیں نکالاجاتا اور کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہوجاتی ہیں اور اس سے روز کی بنیاد پر پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں کے کھیل متاثر ہورہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے تشویش کا ظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے بارش کے بعد پانی کے نکاس کا بہترین انتظامات کیا جائے تاکہ ہم اپنی سر گرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی