کالی آندھی کو آخری ون ڈے میں شکست، بنگلہ دیش نے سیریز 2-1سے جیت لی
کنگسٹن(اے پی پی)تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے کالی آندھی کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، بنگال ٹائیگرز نے 9 برس بعد ایشیا سے باہر ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، تمیم اقبال نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری مکمل کی، تمیم 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محموداللہ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جواب میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 283 رنز بنا سکی، روومان پاویل کی 74 کرس گیل کی 73 اور شے ہوپ کی 64 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، تمیم اقبال میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے، تمیم اقبال 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محموداللہ نے 67 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، انعام الحق 10، شکیب الحسن 37، مشفق الرحیم 12، مشرفی 36 اور صابر رحمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مصدق حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن ہولڈر اور ایشلے نرس نے 2، 2 جبکہ شیلڈن کوٹریل اور دیوندرا بیشو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں ویسٹ انڈین مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 283 رنز بنا سکی پاویل کی 74 گیل کی 73 اور ہوپ کی 64 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئے۔
، ایون لیوس 13، ہٹمائر 30، کیرن پاویل 4 اور کپتان ہولڈر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مشرفی نے 2 جبکہ مہدی حسن میراز، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔