ونڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،مستفیض کی ٹیم میں واپسی

ونڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،مستفیض کی ٹیم میں واپسی
ونڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،مستفیض کی ٹیم میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی)بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ابوالحسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، مستفیض انجری مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور ابو الحسن نے ان کے متبادل کے طور پر جگہ سنبھالی تھی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، لٹن داس، مشفق الرحیم، صابر رحمان، محموداللہ، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، ابوجاوید اور عارف الحق پر مشتمل ہے۔