روبیل حسین کو آئی سی سی کی سرزنش،ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

روبیل حسین کو آئی سی سی کی سرزنش،ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا
روبیل حسین کو آئی سی سی کی سرزنش،ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر روبیل حسین کی سرزنش کی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے حصے میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق آخری ون ڈے کے دوران ویسٹ انڈین اننگز کے 28ویں اوور میں شمرون ہٹمائر نے روبیل کو باؤنڈری رسید کی جس پر انہوں نے نامناسب زبان استعمال کی، آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے روبیل کی سرزنش کی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیا، اسطرح ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے، اگر دو برس کے دوران ان کے پوائنٹس کی تعداد چار ہو گئی تو انہیں ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے میچز کیلئے معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی