خوش ہوں کہ اکتوبر میں ماں بن جاؤں گی: ثانیہ مرزا

خوش ہوں کہ اکتوبر میں ماں بن جاؤں گی: ثانیہ مرزا
خوش ہوں کہ اکتوبر میں ماں بن جاؤں گی: ثانیہ مرزا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ اکتوبر میں میرے گھر ولادت متوقع ہے،میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا عزم رکھتی ہوں۔ میں روایتی خاتون کی طرح نہیں بلکہ میں نے ہمیشہ روایت سے ہٹ کر فیصلے کیے،مجھے ان پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے ہمیشہ میرے فیصلوں میں ساتھ دیا، مجھے شادی کے 8 برس بعد ماں بننے پر خوشی ہوگی، میں نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری، کھیلوں نے مجھے اور میرے شوہر ( شعیب ملک ) کو سب کچھ دیا، ہم دونوں کو آن اور آف دی فیلڈز پڑنے والے دباؤ کا احساس ہے، کھیل ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں جس میں ہمیں ہاراور جیت دونوں صورتحال سے نبرد آزما ہونا ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی