ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ،کیمپ یکم اگست سے شروع ہوگا

ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ،کیمپ یکم اگست سے شروع ہوگا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سیایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کا آغاز یکم اگست سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہوگا پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے 22 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے لئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے سلیکشن میں چیئرمین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجازالحق، محمد ریاض، محمد راضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل تھے، تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو کوچز انواراحمد اور شازیہ یوسف تربیت دیں گے ، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپیئن شپ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی