لیڈنگ یونٹ کرکٹ،منسٹری آف فنانس اور یونٹی الیون کی جیت

لیڈنگ یونٹ کرکٹ،منسٹری آف فنانس اور یونٹی الیون کی جیت

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منسٹری آف فنانس اور یونٹی الیون کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، علامہ اقبال اوپن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں منسٹری آف فنانس نے نمل یونیورسٹی کو 9وکٹوں سے شکست دی،ٹاس جیت کر نمل یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے،عابد نے 14 رنز اور قیصر نے 19 رنز بنائے،اسد نے 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں منسٹری آف فنانس نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، اسد نے 32 رنز اور آصف نے 16 رنز بنائے، آصف نے ایک وکٹ حاصل کی،منسٹری آف فنانس کے اسد مین آف دی میچ قرار پائے،دوسرے میچ میں یونٹی الیون نے لیڈنگ یونٹ کو 9 ہرا دیا،لیڈنگ یونٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے، عمران نے50 رنز حاصل کرکے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور عثمان نے 32 رنز بنائے، سہیل نے نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں یونٹی الیون نے مطلوبہ ہدف آخری بال پر ایک وکٹ کے نقصا ن پر پورا کر لیا،خرم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے،ظہیر نے 27 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،خرم مین آف دی میچ قرار پائے، امپائرز کے فرائض یاسر اور حماد نے انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی