آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 10 اگست سیلیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر ۔12، انڈر ۔16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اورچمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی۔

اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

، اعجاز الرحمن نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ابھی سے کرواسکتے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی