ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان ساتویں پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا

ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان ساتویں پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنائی(اے پی پی) ورلڈ جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان کو ساتویں پوزیشن کے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ میں اتوار کو ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دے دی، پہلے مینز سنگلز مقابلے میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی چنگ یات لونگ نے پاکستانی کھلاڑی محمد عزیر کو 11-8، 11-3 اور 12-10 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں ہانگ کانگ کے تووائی لوک نے پاکستان کے فرحان ہاشمی کو 11-4، 11-8 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلائی۔
، اسطرح ہانگ کانگ کی ٹیم ساتویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔