انگلینڈ کے سپرنٹر جیمز النگٹن حوصلے اور بہادری کی نئی مثال

انگلینڈ کے سپرنٹر جیمز النگٹن حوصلے اور بہادری کی نئی مثال

لندن(یواین پی)موٹرسائیکل کے حادثے میں شدید زخمی ہوکر صحت یاب ہونیوالے انگلینڈ کے سپرنٹر جیمز النگٹن نے حوصلے اور بہادری کی نئی مثال قائم کردی ،ان کاکہناہے کہ دنیا مجھے بھول گئی ہوگی لیکن میں اپنے جنون کو نہیں بھولا اور اولمپکس 2020میں اس کا ثبوت بھی دوں گا جس کیلئے تیاریوں کا آغاز ابھی سے کردیا ہے۔32سالہ جیمز النگٹن جنوری 2017میں موٹرسائیکل پر خوفناک حادثے کا شکا رہوگئے تھے ا ور کئی ماہ تک ہسپتال میں داخل رہے۔

ان کاکہناہے کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اولمپکس میں کئی نئے ریکارڈ بناڈالوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی