پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر 15 سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر 15 ...

ٹوکیو(اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 15 سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے ہانگ کانگ کے آکف یومی موراکامی کو شکست دی۔ جاپان میں کھیلی گئی ایونٹ میں بوائز انڈر 15 سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہانگ کانگ کے کھلاڑی مورا کامی کو 11-0، 11-5 اور 11-7 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی