جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ یکم اگست سے اسلام آباد کے دو مختلف گراؤنڈوں میں شروع ہوگا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئیابھی تک جن ٹیموں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ان میں ہماکلب، قائد اعظم کلب، راوی کلب، بولان کلب، اسلام آباد کلب، گنگال کلب ودیگر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی