انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم اگست کو شروع ہو گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم اگست کو شروع ہو گا

برمنگھم(آئی این پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت 2-1 سے کامیاب رہا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں اسی مارجن سے ہرا کر بدلہ چکا لیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے جنگ ہو گی، انگلش بلے بازوں کو بھارتی سپنرز جبکہ بھارتی بلے بازوں کو میزبان ٹیم کے مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک کا چیلنج درپیش ہو گا، ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کوہلی الیون بھی مضبوط، تجربہ کار اور متوازن ہے۔

اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9سے 13اگست، تیسرا ٹیسٹ 18سے 22اگست، چوتھا ٹیسٹ 30اگست سے 3ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7سے 11ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی