ایلن ڈونلڈ بھی محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

ایلن ڈونلڈ بھی محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف نکلے
ایلن ڈونلڈ بھی محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

  

کنٹربری(سپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی کینٹ کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کا غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرین شرٹس میں شامل موجودہ کھلاڑی بھی کافی بہتر ہیں جو آئندہ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے اور فی الحال وہ ابھی وارم اپ ہو رہے ہیں۔ اپنے وقت کے عظیم جنوبی افریقی پیسر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کیریئر کے ابتدائی عرصے میں بہت اچھے باؤلر تھے مگر اب بھی ان میں کافی صلاحیت موجود ہے۔ وہ پانچ سال بعد دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اب ایک بار پھر اپنی پرانی رفتار اور سوئنگ سے ہم سب کو متاثر کریں۔ امیدہے کہ وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔میچ فکسنگ کے قانون کے حوالے سے سابق افریقی فاسٹ باؤلر کاکہنا تھا کہ فکسنگ کے جرم میں کسی بھی ملک کا کھلاڑی ہو اس بلا تقریق سزا ملنی چاہئے۔ایلن نے مزید کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کا فرض ہے کہ وہ نئے آنے والے لڑکو بہتر طور پر گائیڈ کریں اور جونیئرز کو بھی چاہئے کہ اپنے بڑوں سے سیکھیں اور ان کی عزت کریں۔ہمارے دور سب ایک دوسرے کاخیال رکھتے تھے اور معاملات ٹھیک رہتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی