ایشین کراٹے چیمپئن شپ کیلئے اچھی تیاری ہے:عندلیب سندھو

ایشین کراٹے چیمپئن شپ کیلئے اچھی تیاری ہے:عندلیب سندھو

راولپنڈی(اے پی پی) پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری عندلیب سندھو نے کہا ہے کہ پلیئرز نے ایشین کراٹے چیمپئن شپ کیلئے اچھی تیاری کی ہے، سعدی عباس میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ان سے اچھے نتائج کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ سعدی عباس سے بہت توقعات وابستہ ہیں، وہ اس سے قبل بہت سے عالمی مقابلوں میں میڈل جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا دیگر کھلاڑی بھی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ عندلیب سندھو نے مزید کہا کہ اس چیمپئن شپ سے ایشین گیمز کی تیاری میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کھیل کی بہتری کیلئے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ قومی مرد و خواتین ٹیم 15 ویں ایشین سنیئر کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) منگل کو اردن روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ میں سعدی عباس مائنس 75 ، نصیر احمد مائنس 67، ظفر اقبال مائنس 60 ، محمد کاشف مائنس 55، اسرار احمد انفرادی کاتا، کلثوم مائنس 68 اور قراتہ العین پلس 68 کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ان سے اچھے نتائج کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ سعدی عباس سے بہت توقعات وابستہ ہیں، وہ اس سے قبل بہت سے عالمی مقابلوں میں میڈل جیت چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی