لٹن روڈ ، نشیؤں کا پولیس کے 2مخبروں پر تشدد ، فائرنگ سے 2راہگیر زخمی

لٹن روڈ ، نشیؤں کا پولیس کے 2مخبروں پر تشدد ، فائرنگ سے 2راہگیر زخمی

ٍٍ لاہور(خبرنگار) لٹن روڈ پولیس اسٹیشن کے قریب چوبرجی چوک میں نشئیوں نے پولیس کے ہمراہ آنے والے دو افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ فائرنگ کر کے دو راہگیروں کو زخمی کر دیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، جیب تراشی اوردیگر جرائم میں ملوث نشئی ٹولیوں کی صورت میں چوک چوبرجی پارک میں اکھٹے ہو جاتے ہیں جہاں ایک دوسرے کو نشہ آور انجکشن لگاتے ہیں جبکہ منشیات فروش بھی وہیں آکر انہیں نشہ فروخت کرتے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام پولیس پارٹی نے ایک چور کو گرفتار کرنے کے لئے دو مخبروں کو پارک میں بھجوایا تو نشئیوں نے انہیں شناخت کر کے شور مچا دیا اورچوبرجی چوک میں موجود تمام نشئیوں نے ان پر حملہ کر دیا ۔دونوں افراد بھا گ کرباہر جانے لگے تو نشئیوں نے انہیں قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکار سب کچھ ودیکھتے رہے لیکن ملزمان کو نہ پکڑا ۔اس دوران اچانک ایک نشئی نے پولیس انفارمر کا پسٹل چھین کر وہاں فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے دو راہگیرزخمی ہو گئے ۔ زخمی ا فراد اسلم اور اصغر کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی